گاجر جوس انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر ہے روزانہ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوگا
گاجر کا جُوس وٹامنز A , B , C اور E اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ مذکورہ وٹامنز کے نتیجے میں انسانی جلد کے خلیے صحت مند رہتے ہیں ، خون میں سفید خلیوں کی پیدائش جاری رہتی ہے اور انسان پر بڑھاپے کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ گاجر میں فولاد ، زِنک اور تانبہ بھی پایا جاتا ہےگاجر میں نشاستہ کم ہوتا ہے جب کہ یہ ریشے سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہاضمے کے عمل کے دوران خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں موجود اینٹی آکسائڈز خون میں نقصان دہ کولسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں طبی تحقیقوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گاجر کا جُوس جگر میں موجود زہریلے مواد سے چھٹکارے کے لیے معاون ہوتا ہے۔
مذید پڑھیں،،
گاجر کے جُوس میں Beta carotene نامی اینٹی آکسائڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو انسانی جلد کو خشک ہونے اور جلد پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہونے سے روکتا ہے اس طرح جلد کو نرم اور چمک دار بناتا ہے گاجر میں وٹامن "K" بھرپور طور پر پایا جاتا ہے جو وٹامن"D" اور کیلشیئم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتا ہے اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرتا ہےگاجر وٹامن بھی سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی طرح "فولک ایسڈ" سے بھی جو جسم میں نشاستہ، چکنائی اور پروٹینز کو جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ریشوں سے بھرپور غذا مثلا گاجر وغیرہ منُہ میں لعاب تیار کرنے میں مدد دیتی ہے ، وائرس ، بیکٹیریا ، دانتوں میں کیڑا لگنے اور حلق اور منہ کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہےگاجر Beta carotene سے بھرپور ہوتی ہے جو انسانی جسم کی مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ لہذا یہ سرطان کے خلیوں کو تباہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ طبی تحقیقوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گاجر اور اس کے جوس کا بکثرت استعمال پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کے سرطان کے علاوہ لیوکیمیا میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے ،
گاجر کا جُوس اینٹی آکسائڈز پر مشتمل ہونے کے پیشِ نظر خون کی شریانوں کی حفاظت کرتا ہے گاجر کا پابندی سے استعمال شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور وٹامن"K" انسان کو فالج کے حملے سے بچاتا ہےہم سب یہ حقیقت جانتے ہیں کہ گاجر انسانی نظر کو تیز کرتی ہے۔ اس کی وجہ گاجر کا وٹامن"A" سے بھرپور ہونا ہے جو قوت نظر کی حفاظت کرتا ہے۔
گاجر جوس انسانی جسم کے لیے مفید غذائی عناصر ہے روزانہ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوگا
Reviewed by Shama naaz
on
04:51
Rating:

No comments