اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ این آر او حاصل کرنے نیب مقدمات ختم کرنے کیلئے ہے وزیر اعظم عمران خان
این آر او کے حصول اور نیب مقدمات، جو ہم نے قائم نہیں کئے، سے چھٹکارے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے،
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کیا جمہوریت منتخب سیاسی رہنماؤں کو کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہےان کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیے کر منتخب ہوجائے تو اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے،
گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان زیریں سے واک آؤٹ کیا تھا واک آؤٹ سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا تھا کہ مانگے تانگے کی حکومت کو اندر سے ہی دیمک کھا رہی ہے،
اور اسے ہم نہیں گائیں گے بلکہ یہ خود گرے گی علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی حکومت کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پر ہاؤس کمیٹی بننی چاہیے کیونکہ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے اور محدود عوامی وسائل پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہے۔
اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ این آر او حاصل کرنے نیب مقدمات ختم کرنے کیلئے ہے وزیر اعظم عمران خان
Reviewed by Shama naaz
on
02:30
Rating:

No comments