وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی جانب سے دیا گیا بجٹ جعلی تھا اب اصلی بجٹ آرہا ہے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں وزیرِ اعظم عمران خان پر جمی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت راوں ماہ 23 جنوری کو بجٹ پیش کرے گی جس میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ٹرائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جیلوں کے اندر ٹرائل ہوتے رہے، لیکن اب ٹرائل ملزمان کی مرضی سے ہورہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو ٹرائل کے دوران لندن جانے کی اجازت بھی دی گئی تھی، جبکہ شہباز شریف ٹرائل کے دوران اپنے گھر میں ہی قید ہیں اور جب ان سے نیب کو پوچھ گچھ کرنی ہوتی ہے تو شہباز شریف انہیں اپنے گھر ہی بلا لیتے ہیں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ،
سابق سفیر کو پتہ نہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آرہی ہے دورہ سندھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں مجھے کراچی جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، میں سندھ کا دورہ ضرور کروں گا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صحافی برادری فیاض چوہان سے صلح کرلے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی جانب سے دیا گیا بجٹ جعلی تھا اب اصلی بجٹ آرہا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
05:28
Rating:

No comments