جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی عدالت نے نسان کے سابق سربراہ کارلوس گھوسن کی جانب سے بیرون ملک فرار نہ ہونے اور نگرانی کے لیے برقی کڑا پہننے کے وعدے کے باوجود درخواست ضمانت مسترد کردی
عدالت کی جانب سے کارلوس گھوسن کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانےکی وجوہات نہیں بتائیں گئیں لیکن اس سے قبل ضمانت مسترد کرتےہوئے عدالت نے کارلوس گھوسن کے بیرون ملک فرار ہونے اور ان کی جانب سے ثبوت تباہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ٹوکیو کی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب کارلوس گھوسن ٹرائل کے آغاز تک جیل میں رہیں گے گزشتہ روز ضمانت پر رہائی کی ایک اور کوشش کے تحت نسان کے سابق سربراہ نے درخواست ضمانت میں اپنے تینوں پاسپورٹ جمع کروانے، نگرانی کے لیے الیکٹرانک ڈیوائس پہننے اور گارڈز مقرر کیے جانے کی پیشکش کی تھی۔
اس حوالے سے کارلوس گھوسن کے وکلا سمیت قانونی ماہرین نے کہا تھا کہ ان کے خلاف ٹرائل کی تیاریاں پیچیدہ ہیں جس میں 6 ماہ یا اس سے زائد بھی لگ سکتے ہیں گزشتہ روز کارلوس گھوسن نے ایک نمائندے کے ذریعے اے پی کو ارسال کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ ’ اگر عدالت میری درخواست ضمانت پر غور کرتی ہے تو میں یہ اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ جاپان میں رہوں گا اور عدالت کی جانب سے ضمانت کے تحت طے کی جانے والی تمام شرائط کا احترام کروں گا
انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خلاف عائد کیےگئے الزامات غلط ہیں ، میں بے قصور ہوں اور میں کمرہ عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میرے لیے یا میرے خاندان کے لیے کچھ بھی زیادہ اہم نہیں کارلوس گھوسن نے کہا تھا کہ نسان کمپنی کو ان کی ذاتی سرمایہ کاری سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور سعودی تاجر کو کی گئی ادائیگیاں خلیج میں نسان کے کاروبار کی جائز خدمات کے تحت تھیں۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی عدالت نے نسان کے سابق سربراہ کارلوس گھوسن کی جانب سے بیرون ملک فرار نہ ہونے اور نگرانی کے لیے برقی کڑا پہننے کے وعدے کے باوجود درخواست ضمانت مسترد کردی
Reviewed by Shama naaz
on
02:52
Rating:

No comments