گناہ وصول کرنے کے بعد پندرہ روز کے اندر کاشتکاروں کو پیمنٹ شروع کریں مشیر وزیراعلی پنجاب فیصل حیات جبوانہ
مشیر وزیراعلی پنجاب فیصل حیات جبوانہ اچانک شوگرملوں شوگرمل کے معائنے کے لئے پہنچ گئے کسانوں کو گنے کی رقوم کی ادائیگی بارے جائزہ لیا
شوگرمل میں شوگر کرشنگ کے حوالے سے انتظامی امور اور کسانوں کو گنے کی رقوم کی ادائیگی بارے جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے موجود گنے کے کاشتکاروں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے،
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر 18ہزاری ظہور حسین کو ہدایت جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کیا جائے اور جن کاشتکاروں کو شکایت ہو وہ رابطہ کریں۔
انہوں نے مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ گناہ وصول کرنے کے بعد پندرہ روز کے اندر کاشتکاروں کو پیمنٹ شروع کریں تاکہ کاشتکاروں کو ریلیف مل سکے۔ ضلع جھنگ میں وہ خود شوگر کرشنگ سیزن کے حوالے سے مانیٹرنگ کررہے ہیں اور تمام شوگر ملوں کے دورے کر رہے ہیں۔ رواں سیزن مڈل مینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،
گنے کے وزن کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے وزن میں ہیرا پھیری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات کا فوری نوٹس لیا جا رہا ہے اگر کسی گنے کے کاشتکار کو کوئی شکایت ہو تو مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرے یا ان سے رابطہ کرے تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔
گناہ وصول کرنے کے بعد پندرہ روز کے اندر کاشتکاروں کو پیمنٹ شروع کریں مشیر وزیراعلی پنجاب فیصل حیات جبوانہ
Reviewed by Shama naaz
on
06:00
Rating:

No comments