پنجاب حکومت کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے تمام شہروں میں کھلی کچری کا آغاز کر دیا



وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے پنجاب کے تمام شہروں میں کھلی کچری کا انعقاد کرنے کا آغاز کیا ہے جہاں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اعلی افسران کھلی کچری کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جاسکے،


کھلی کچری میں محکمہ صحت ، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس اور محکمہ مال کے سربرہان اورسائلین نے کثیرتعداد میں شرکت کر رہے ہیں جہاں سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں جن میں جائیداد کے تنازعہ،گھریلو جھگڑے، علاج معالجہ، سوئی گیس، سابقہ گنے کی ادائیگی، پنشن کیس اور دیگر متفرق شکایات شامل تھیں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو دو دن کے اندرکاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد جاری،

کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل سنا اور حل کرنا ہے کھلی کچہری میں سائلین کی طرف سے پیش کی گئی دراستوں پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہےعوام کو درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کےلئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی سرکاری ادارے عوامی فلاح و بہبودمیں وسعت لانے کےلئے اپنا موثر اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں پولیس اسٹیشن میں آنے والے سائلین کو عزت و احترام دیا جائے گا،


  حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرہر جمعہ کودوپہر دو تا چار بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔مسائل میں گھری ہوئی دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں،

مذید پڑھیں،،

کھلی کچہریوں کا سلسلہ تحصیل اور دور دراز علاقوں تک بڑھایا جائیگا تاکہ عام آدمی کو انکی دہلیز پر ریلیف حاصل ہو ۔ تمام شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے محکمہ پولیس،صحت ، تعلیمی ،بلدیہ اور محکمہ مال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے ،

حکومت پنجاب کا ویژن عوام کی خدمت ہے عوام الناس بلا جھجک اپنے مسائل کے کھلی کچہری میں بیان کریں تاکہ انہیں موقع پر یا جلد حل کیا جا سکے  پولیس اسٹیشن اورسرکاری دفاتروں میں آنے والے سائلین کو عزت و احترام دیا جائے اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے ازالہ کےلئے اعلیٰ نظم و نسق کو برقرار رکھا جائے عوام کےلئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کےلئے تمام سرکاری اداروں کے افسران موثرحکمت عملی کے تحت فرائض سرانجام دیں۔

پنجاب حکومت کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے تمام شہروں میں کھلی کچری کا آغاز کر دیا پنجاب حکومت کا عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے تمام شہروں میں کھلی کچری کا آغاز کر دیا Reviewed by Shama naaz on 04:11 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →