اب پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی کہ جنوبی افریقہ لیجنڈ اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان کے میدانوں میں کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا
آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد پی ایس ایل شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان میں موجود شائقین کے لیے سب سے بڑی خبر آگئی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے بتایا کہ جارح مزاج بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے خواہش مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اس میں اپنا کردار ادا کریں اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں جلوہ گر ہوں گے اور وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ 9 اور 10 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز بھی کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز کا 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا تاہم سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے کے لیے پُر عزم ہیں اور ٹورنامنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اے بی ڈی ویلیئرز 2007 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے لاہور میں ایک ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز میں حصہ لیا اے بی ڈی ویلیئر نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 103 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی اپنے بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ کرکٹ کو پاکستان میں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ یہاں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا اور ہماری ٹیم کو شاندار پزیرائی بھی ملی اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں پاکستانی شائقین کے ساتھ ہیں جنہوں نے ملک میں کرکٹ نہ ہونے کے غم کر برداشت کیا، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی اور یہاں کے میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہوجائیں گے۔
اب پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی کہ جنوبی افریقہ لیجنڈ اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان کے میدانوں میں کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا
Reviewed by Shama naaz
on
00:34
Rating:

No comments