ملیرپولیس نے نجی اسپتال کی نرس کے لاپتہ ہونیکا معمہ حل کرلیا
ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ سچل میں درج کیس خوش بخت نامی لڑکی جو کہ نجی اسپتال میں نرس تھی گھر سے ڈیوٹی کے لیئے گئی تاہم گھر واپس نہ آئی۔جس پرایس ایس پی ملیر نے اس واقعہ کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے فوری طور پر پولیس ٹیمز تشکیل دیکر انھیں لاپتہ لڑکی کی تلاش کا ٹاسک دیا۔
ملیر پولیس ٹیمز نے شب وروز کاوشوں اور تفتیش کے جملہ پہلوؤں چھان بین کے عمل کو نتیجہ خیز اور کامیاب بناتے ہوئے باالآخرنرس کے لاپتہ ہونیکا معمہ حل کرلیا
خوش بخت نامی لڑکی گھر سے روانہ توڈیوٹی کا کہہ کرہوئی تاہم وہ گھر سے سیدھی قربان نامی لڑکے کے ساتھ ملتان گئی اور وہاں کورٹ میرج کرنے کے بعد دونوں مظفر گڑھ چلے گئے۔ملیر پولیس کو لڑکی نے بتایا کہ میں نے قربان نامی شخص سے پسند کی شادی کی ہے اور میں اپنی ازداوجی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اور میں اپنی مرضی سے قربان کے ساتھ شادی کی ہے مجھ پر کوئی جبر یا کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے لڑکی کے لاپتہ ہونیکا معمہ حل کرنے پر ایس ایس پی ملیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ پولیس ہمہ وقت اور ہر پل عوام الناس کی مدد اور معاونت کے لیئے مستعد اور متحرک ہے۔پولیس نے ہمیشہ اپنی خدمات کو دلیرانہ کاوشوں محنت لگن اور جانفشانی سے انجام دیکر صوبے میں امن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔
ملیرپولیس نے نجی اسپتال کی نرس کے لاپتہ ہونیکا معمہ حل کرلیا
Reviewed by Shama naaz
on
22:53
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
22:53
Rating:


No comments