وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری کو مکمل محفوظ بنایا جائے گا


پاک ترک بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے ہم انہیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک وہ سب کچھ حاصل نہیں کر پاتا جس کا عزم کیا ہو۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا 1960 میں پاکستان کی معیشت ایشیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت تھی لیکن 1960 کے بعد منافع کمانے کو برا سمجھا جانے لگا، جس سے معیشت کو نقصان پہنچا۔

عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے لیے ایک رول ماڈل تھا تاہم نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کاروبار سے منافع کمانا بری بات نہیں، منافع سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری کو مکمل محفوظ بنایا جائے گا وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں ان کی سرمایہ کاری کو مکمل محفوظ بنایا جائے گا Reviewed by Shama naaz on 02:05 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →