پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر کے ملازمین کی پنجاب بھر میں ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی لینڈ ریکارڈ سنٹر بند ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں



پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر کے ملازمین  کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں  سروس رولز پر عملدرآمد کرنے کی صورت میں ہی ہڑتال ختم کی جائے گی
احتجاج کرنے والوں کا واضح موقف سامنے آ گیا ہے  صوبے بھر میں سائلین کی کثیر تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا ،بند اراضی ریکارڈ سنٹر عوام الناس کا منہ چڑھانے لگے ۔

  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر آفیشل کی کثیر تعداد نے مال روڈ کے قریب ناصر باغ کی گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ پنجاب کے تمام  شہروں میں ملازمین کی جانب سے ہڑتال جاری ارضی سنٹر ویران ہوگئے ہیں ملازمین کا کہنا ہے جب تک ان کے سروس رولز مکمل کر کے مستقل نہیں کیا جاتا ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

مذید پڑھیں،،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت ہمیں ریگولر کرنے میں سنجیدہ ہے تو وہ منسٹر ریونیو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران افسران کی کمیٹی بنا کر ہمارے رولز مکمل کرنے کی منظوری دے۔ اس حوالے سے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے سروس رولز کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دینی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں آئندہ چند دنوں میں مسئلہ حل ہو جائے گا
ہڑتال کے باعث ہزاروں سائلین کو لینڈ ریکارڈ سنٹر کا کام کاج کے لیے رخ کرتے ہیں خوار ہو کر رہ گئے ہیں
 
لینڈ ریکارڈ سنٹر بند ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں یادرہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ نے گزشتہ سال بھی مطالبات کے حق میں ہڑتال کی تھی جو کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وعدہ پر ختم کردی گئی تھی لیکن وعدہ پورے نہ کرنے کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر عملہ نے اب ایک مرتبہ پھر ہڑتال کردی ہے

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر کے ملازمین کی پنجاب بھر میں ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی لینڈ ریکارڈ سنٹر بند ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر کے ملازمین  کی پنجاب بھر میں ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی لینڈ ریکارڈ سنٹر بند ہونے سے سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں  Reviewed by Shama naaz on 03:11 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →