آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہو گئیں


بھارتی فوج نے صبح 8 بج کر 50 منٹ پر شہری آبادی پر بلااشتعال شیلنگ شروع کردی اور یہ سلسلہ دوپہر 2 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا بھارتی فوج نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اتھ مقام اور اس کے اطراف میں واقع شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بگنہ گاؤں میں گھر کے احاطے میں گرنے والے مارٹر شیل سے 6 بچوں کی ماں 35 سالہ ساجدہ بی بی شہید ہوئیں،

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مارٹر شیل کے ٹکڑے ساجدہ بی بی کی گردن میں لگے جس سے ان کا بہت خون بہہ گیا اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی راجہ محمود شاہد نے خاتون کے اہلخانہ کے گھر جا کر ان سے تعزیت کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا واضح رہے کہ یہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اتھ مقام میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا 31 دسمبر کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو کانسٹیبل سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہو گئیں آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہو گئیں Reviewed by Shama naaz on 12:26 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →