انسدادِ پولیو ٹیم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کے خلاف مذموم مہم روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ ‘ہر پولیو مہم سے قبل ویکسین کے خلاف مربوط منفی مہم شروع ہوجاتی ہے، دوسری جانب مختلف امراض مثلاً نظامِ تنفس میں انفیکشن اور اسہال کے باعث سب سے زیادہ بچے اپنی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں، خسرہ کی وبا ابھی باقی ہے لیکن شیطانی دماغ والے مذکورہ اموات کو ویکسین سے جوڑ رہے ہیں جس کے باعث والدین خوفزدہ ہیں ملک میں پولیو ویکسین نہ پلانے کے واقعات بڑھنے لگے
انہوں نے بتایا کہ ‘سوشل میڈیاپر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں والدین کو پولیو ویکسین پلانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہےڈاکٹر صفدر کا کہنا تھا کہ ‘واٹس اپ کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں کیونکہ اس میں پہلی مرتبہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا پتہ نہیں چلتا اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ 7 مئی کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے پہلے دن زیادہ زیادہ بچوں کو ویکیسن پلائیں تاکہ اگلے دنوں میں ویکیسن کے انکاری کے کیسز کم ہو سکیں
انسدادِ پولیو ٹیم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کے خلاف مذموم مہم روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
Reviewed by Shama naaz
on
00:55
Rating:

No comments