لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں کے چہرے کھل اٹھے


صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا  لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24ریکارڈ کیا گیا۔بارش کے بعد تیز ہوائیں دن بھر چلتی رہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش  پاراچنار 14  بالاکوٹ13،کوہاٹ 06، لوئیر دیر، دروش 01، گڑھی دوپٹہ 03 ، کوٹلی 01،  اسلام  آباد  07 ، کامرہ 05 ، راولپنڈی ، منگلہ 02 ، کوٹ ادو، میانوالی  میں 01 ملی میڑ ریکارڈ کی گئی
سوموار کے روز خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور ساہیوالڈویژن میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواوٗں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں کے چہرے کھل اٹھے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں کے چہرے کھل اٹھے Reviewed by Shama naaz on 23:07 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →