ایک ایسی درزی کی دوکان موجود ہے جہاں تمام کام کرنے والے افراد گونگے بہرے ہیں


 گونگے بہرے باہمت ایسے افراد جو ہیں جو دن رات محنت کر کے اپنے اہلخانہ پیٹ پالتے ہیں ان خصوصی افراد کا کام دیکھ شہری حیران رہ جاتے ہیں


پنجاب کے قدیم شہر جھنگ میں ایک ایسی درزی کی دوکان موجود ہے جہاں تمام کام کرنے والے دس  افراد ایسے ہیں جو بے زبان ہیں ان افراد نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کو ذریعہ معاش نہیں بنایا بلکہ اپنی معذوری کو پس پشت ڈال کر دن رات ایک کر کے محنت و لگن سے معاشرے میں اپنا مقام خود پیدا کیا ہے  دن رات محنت سے کپڑے سلائی کرنے میں مصروف رہتے ہیں بڑی تعداد میں لوگ کپڑے سلائی کروانے کے لیے یہاں آتے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے انہتائی عمدہ سلائی یہ بے زبان افراد کرتے ہیں


یہ بے زبان تمام افراد اشاروں کی زبان سمجھتے ہیں اور شہریوں مختلف ڈیزائن کے کپڑے سینے میں انتہائی ماہر ہیں یہ بے زبان افراد کبھی  مایوس نہیں ہوئے بلکہ ہمت اور حوصلے سے کام کرنے میں مصروف دیکھی دیتے ہیں شہری مختلف ڈیزائن کے کپڑے سلائی کروانے آتے ہیں اور اشاروں کی زبان میں سمجھاتے ہیں شہری کہتے ہیں ایسے خوبصورت ڈیزائن میں کپڑے سلائی کرنا حیران کر دیتا ہے


یہ بے زبان افراد ہمارا اثاثہ ہیں اور اس اثاثے کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے بے زبان افراد سے ہمدردی اور ان کی بحالی کے سلسلہ میں انفرادی و قومی سطح پر ان کے لئےمواقع فراہم کرنا ہوں گے


ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ بے زبان خصوصی افراد بھی ایک ذمے دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں

ایک ایسی درزی کی دوکان موجود ہے جہاں تمام کام کرنے والے افراد گونگے بہرے ہیں ایک ایسی درزی کی دوکان موجود ہے جہاں تمام کام کرنے والے افراد گونگے بہرے ہیں Reviewed by Shama naaz on 04:25 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →