پاک فوج نے اپنے آرٹلری کور کے کثیرالجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کر لیا آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے 100 راکٹ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامی طور پر تیار کیا ہے
اور 100 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والا یہ راکٹ دشمن کی نقل و حرکت اور اسے ایک جگہ اکٹھے ہونے سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
راکٹ کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ راکٹ کے سسٹم میں شمولیت سے پاک فوج کی آرٹلری کی استعداد کار بڑھے گی
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج، مسلح افواج کی قوت میں اضافے کے لیے پرعزم ہے تاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
پاک فوج نے اپنے آرٹلری کور کے کثیرالجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کر لیا آئی ایس پی آر
Reviewed by Shama naaz
on
18:24
Rating:

No comments