وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی خیبر پختونخوا کے طرز پر 'پولیس ایکٹ' لا رہے ہیں اور صوبے کے 100 پولیس اسٹیشنز کو مثالی پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے ساہیوال واقعے پر فوری انصاف فراہم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف چالان فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبے میں پولیس کلچر تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا اور پنجاب میں 100 پولیس اسٹیشنز کو مثالی پولیس
اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا
،،، مذید پڑھیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے خیبر پختونخوا کے پولیس ایکٹ کو مثال کے طور پر استعمال کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کو پہلی بار دنیا کے لیے کھول رہے ہیں اور ویزا رجیم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان میں اس سے قبل ویزا رجیم میں اتنی بڑی تبدیلی نہیں آئی، ان تبدیلیوں سے ہمارے تاجروں، صحافیوں اور غیر ملکی پاکستانیوں کو بہت فائدہ ہوگا اور پاکستان میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایک نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور ایسا اسٹرکچر بنایا جائے گا جو قابل قبول ہو
فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاسم یں پیمرا لاہور کے شکایات سیل میں تعیناتیوں کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ وزیر اعظم نے وفاقی ادارے ارتھ کُویک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایرا) کے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے میں انضمام پر زور دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی خیبر پختونخوا کے طرز پر 'پولیس ایکٹ' لا رہے ہیں اور صوبے کے 100 پولیس اسٹیشنز کو مثالی پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
10:06
Rating:

No comments