متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کر دیئے



اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر طارق باجوہ اور ابوظہبی فنڈ برائے ترقیاتی امور کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان 22 جنوری کو طے پانے والے معاہدے کے تحت رقم موصول ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط ہے

ابوظہبی فنڈز برائے ترقیاتی امور کی جانب سے کہا گیا کہ وہ یہ رقم آئندہ چند روز کے اندر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائیں گے تاکہ پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا جاسکے اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

دونوں ممالک نے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھاایس بی پی کو دی جانے والی رقم تقریباً 4 کھرب 16 ارب روپے سے زائد ہے جو صحت، توانائی، تعلیم اور روڈ انفراسٹرکچر کے 8 جاری منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کر دیئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایس بی پی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کر دیئے Reviewed by Shama naaz on 18:30 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →