پنجاب میں چھٹیاں 15 جنوری تک بڑھانے کی خبر جھوٹی نکلی وزیر تعلیم مراد راس نے خبر کی تردید کردی
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دسمبر کا آخری ہفتہ موسم سرما کی تعطیلات ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئےپاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علموں کو
خوشخبری سنا دئی گئی تھی۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات
میں اضافہ کردیا گیا تھا پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ سردی اور دھند کی بنا پر موسمِ
سرما کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھا یا گیا ہے۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کی جانب سے بتایا گیا کہ اب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول یکم
جنوری کی بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔
صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ننھے طلبا ء و طالبات کو شدید موسمی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ اقدام ننھے طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہناتھا کہ والدین اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔ موسم کی شدت تاحال برقرار ہے جس کے بعد ایک خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے اسکولوں میں 15 جنوری تک تعطیلات کو بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔
پنجاب میں چھٹیاں 15 جنوری تک بڑھانے کی خبر جھوٹی نکلی وزیر تعلیم مراد راس نے خبر کی تردید کردی
Reviewed by Shama naaz
on
19:45
Rating:

No comments