پنجاب میں 46 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ہیں



 پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار نجی اسکولز ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں سرکاری اسکولز کی تعداد 50 ہزار ہے نجی اسکولز کی تعداد سرکاری اسکولز کی تعداد سے زیادہ ہے


صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پنجاب میں 70 فیصد بچے 5ویں جماعت کے بعد اسکول نہیں جا پاتے کیونکہ اس سے آگے اسکول موجود ہی نہیں ہیں

 پنجاب میں 1 ہزار 5 سو 12 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں جس کی وجہ سے 24 ہزار بچوں کی جان خطرے میں ہے 2013 میں تعلیم کا بجٹ 26 فیصد رکھا گیا تھا تاہم 2017 میں یہ 16 فیصد پر چلا گیا جبکہ 17-2016 میں تعلیم پر مختص بجٹ کا 23 فیصد حصہ خرچ ہی نہیں کیا،

وزیر تعلیم کے مطابق  پنجاب میں 1 ہزار 4 سو 63 اسکولوں میں بجلی نہیں اور 12 سو اسکولوں میں فرنیچر موجود نہیں۔


وزیز تعلیم مراد راس کا عزم ہے پنجاب میں تعلیم کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں نجی شعبہ کی جانب سے 100 آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ مفت نصب کئے جائیں گے

ماہر تعلیم کے مطابق معذور بچوں کے لیے تعلیم آئین کی شق 25 (الف) کہتی ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے،

  پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے تحت ہمارے بین الاقوامی عہد بھی ہمیں ایسا کرنے کے لیے پابند کرتے ہیں۔ اور یہ حق غیر مشروط ہے، چاہے بچہ کسی بھی صورتحال کا شکار ہو، تعلیم اس کا حق ہے۔

پنجاب میں 46 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ہیں پنجاب میں 46 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ہیں Reviewed by Shama naaz on 19:28 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →