انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز سمیت تقریباً 200 خواتین کو بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 24 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی



 28 سالہ عبدالوہاب کو ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر خواتین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اہلکاروں نے مجرم کو اپریل 2015 میں ناران سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھااے ٹی سی نے حتمی دلائل سننے کے بعد مجرم کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،

مجرم عبدالوہاب خود کو کیپٹن نبیل اور فیصل نیازی ظاہر کرکے خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرتا تھاسرکاری وکیل عبدالروف وٹو نے دلائل مکمل کیے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج شیخ سجاد احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

مجرم عبدالوہاب کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں لیڈی ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے اور بھتہ لینے کا مقدمہ درج تھا خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ ڈاکٹر سلمان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ عدالت میں مجموعی طور پر 31 گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروائے،

سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، لہٰذا عدالت اسے بری کرنے کا حکم جاری کرے تاہم عدالت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مجرم عبدالوہاب کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، پی پی سی کی دفعہ 419 کے تحت 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 'ڈی' کے تحت 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز سمیت تقریباً 200 خواتین کو بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 24 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز سمیت تقریباً 200 خواتین کو بلیک میل کرنے اور بھتہ مانگنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 24 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی Reviewed by Shama naaz on 18:17 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →