کراچی میں محکمہ جنگلی حیات کے دفتر سے کچھوے اور پینگولینز کا ایک ہزار 200 کلوگرام گوشت چوری کر لیا گیا
محکمہ جنگلی حیات کے عہدیدار نے کہا کہ گوشت وائی ایم سی اے' اور گورنر ہاؤس کے قریب واقع دفتر سے چوری کیا گیا ملزمان نے دفتر کے محافظ کو قابو کر کے واردات کی جبکہ پولیس نے واقعے کے پیچھے کسی اندرونی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کے عہدیدار جاوید مہر نے ڈان کو بتایا کہ 3 نامعلوم ملزمان جمعہ کی رات محکمہ جنگلی حیات کے دفتر آئے اور محافظ عبدالقیوم کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا
اس کے بعد ملزمان سیدھا اس جگہ گئے جہاں کچھوے اور پینگولینز کا 'خشک' گوشت رکھا گیا تھا اور وہاں سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ایک ہزار 200 کلوگرام گوشت لے گئے ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرکے یہ گوشت قبضے میں لیا تھا، جو اکثر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے، جہاں اس کی بڑی مارکیٹ ہے
جاوید مہر کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہسپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی صدر عبداللہ احمد نے ڈان کو بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات نے واقعے سے متعلق آگاہ تو کیا لیکن مقدمہ درج نہیں کرایا۔
چوری کی واردات میں محکمے کے ہی کسی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا دفتر کا محافظ بھی واقعے کے حوالے سے اپنا بیان تبدیل کر رہا ہے، جس سے واردات میں کسی اندرونی شخص کے ملوث ہونے کے شبے کو تقویت ملتی ہے۔
کراچی میں محکمہ جنگلی حیات کے دفتر سے کچھوے اور پینگولینز کا ایک ہزار 200 کلوگرام گوشت چوری کر لیا گیا
Reviewed by Shama naaz
on
06:27
Rating:

No comments