ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2018 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک پوائنٹ بہتری حاصل کرتے ہوئے 100 میں سے 33 اسکور لیے ہیں



تاہم 180 ممالک میں سے ملک کی رینکنگ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 117 ہے 2018 کے انڈیکس کو جاری کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گےان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتی جب تک کرپشن جیسے دیمک سے چھٹکارا نہ حاصل کرلیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار کسی بھی ملک میں کاروبار کے آغاز سے قبل اپنی آسانیاں دیکھتے ہیں، پاکستان کو مختلف بین الاقوامی سروے میں اپنی رینکنگ کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ غیر ملکی سرمایہ آسکے جو جی ڈی پی کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث تمام افراد کو مثالی سزائیں دینے کی ضرورت ہے، انسداد کرپشن کے قوانین کو مزید سخت کیا جانا چاہیے اور ان قوانین کے تحت کام کرنے والی ایجنسیوں میں کرپٹ شخص کے کیس کو با آسانی پیش کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

سی پی آئی 2018 میں انکشاف کیا گیا کہ کرپشن پر قابو پانے میں زیادہ تر ممالک کی ناکامی سے دنیا بھر میں جمہوریت کا بحران سامنے آرہا ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مینیجنگ ڈائریکٹر پیٹریشیا موریرا کا کہنا تھا کہ ’عالمی سطح پر کئی جمہوری اداروں کو حکمراں یا حکام یا مقبول افراد سے خطرات ہیں، ہمیں شہریوں کے حقوق کے حفاظت کے لیے نگرانی اور توازن کو مضبوط کرنا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن جمہوریت کو آہستہ آہستہ ختم کرتی ہے اور یہ سائیکل چلتی رہتی ہے، جہاں کرپشن جمہوری اداروں پر دباؤ ڈالتی ہے وہیں کمزور ادارے کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ انڈیکس میں دو تہائی ممالک کا اسکور 50 سے کم رہا جبکہ مجموعی سطح پر اوسط اسکور 43 رہا،

2012 سے اب تک صرف 20 ممالک اپنے اسکورز میں بہتری لاسکے ہیں جن میں ارجنٹینا بھی شامل ہے جبکہ آسٹریلیا، چلی اور مالٹا سمیت 16 ممالک کے اسکورز میں تنزلی دیکھی گئی ڈینمارک اور نیوزی لینڈ اس فہرست میں بالترتیب 88 اور 87 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نمایاں رہے جبکہ سومالیہ، جنوبی سوڈان اور شام بالترتیب 10، 13 اور 13 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے رہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2018 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک پوائنٹ بہتری حاصل کرتے ہوئے 100 میں سے 33 اسکور لیے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2018 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک پوائنٹ بہتری حاصل کرتے ہوئے 100 میں سے 33 اسکور لیے ہیں Reviewed by Shama naaz on 01:07 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →