پاکستان پیرا المپکس کا تیز ترین کھلاڑی اویس بلوچ ملک
پاکستان پیرا المپکس کا تیز ترین کھلاڑی اویس بلوچ ملک
کا عالمی سطح پر کام روشن کرنے کا عزم رکھتا ہے
پاکستان پیرا المپکس کا تیز ترین کھلاڑی اویس بلوچ جو انٹرنیشنل اولمپک کا کھلاڑی ہے اویس بلوچ نے پانچواں جماعت سے اتھلٹک میں جولین تھرو میں حصہ لیا جس کے بعد ترقی پر گامزن ہوتے ہوئے
چند سالوں میں ملک کا نام روشن کر دیا اور پہلی دفعہ 2010 میں چائنہ میں حصہ لیا جسکے بعد وہاں اولمپک میں سلور میڈل لیا جسکے بعد گیارہ مملک جن میں چائنہ دوبئی انڈونیشیا،جنوبی، کوریا، قطر سری لنکا،لندن برازیل،منگولیا ،شارجہ، میں اپنا لوہا منوایا ہے
اویس جھنگ کے نواحی علاقے موچی والا سے تعلق رکھتا ہے اور یہ سرکاری ملازم بھی ہے اور یہ محکمہ تعلیم کے ایک اسکول میں چوکیدار ہے
اویس کا کہنا ابھی تک ایسے کوئی وظیفہ نہیں مل سکا ہے اس نے چند روز میں ہونے والے بیجنگ میں کوالیفائڈ راؤنڈ میں جانا ہے مگر وسائل نہ ہونے کے باعث پریشان ہے جانے کے لیے ابھی ٹکٹ کا انتظام بھی نہیں ہوا ہے اویس کا کہنا ہے میں آنے والے ٹوکیو کے اولمپک میں ملک کا نام روشن کروں گا میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں
اویس کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور اسکے چھ بہن بھائی ہیں
اویس بلوچ تھرو،تھالی پہکنے اور 100 میٹر ریس میں پاکستان کے پہلے پیرا اولمپک کھلاڑی ہیں جنہوں گیارہ گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں ۔
پاکستان پیرا المپکس کا تیز ترین کھلاڑی اویس بلوچ ملک
Reviewed by Shama naaz
on
19:17
Rating:

No comments