پاکستان نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا ہے



سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان ایک مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم کی جوڑی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کے لیے 132 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی، بابر 69رنز بنانے کے بعد ڈیل اسٹین کی وکٹ بنے۔

امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد حفیظ کے ساتھ مل کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی جبکہ حفیظ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 86رنز جوڑے جس کے بعد حفیظ 45 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں سے مزین 52 رنز کی اننگز کھیل کر رخصت ہوئے۔

امام الحق نے عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری مکمل کی اور 101 رنز کی اننگز ترانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ ہوئے اختتامی اوورز میں عماد وسیم اور شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس کی بدولت پاکستانی ٹیم 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی، شعیب ملک نے 31 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے ناقابل شکست 43 رنز کی اننگز کے لیے 23 گیندوں کا سامنا کیا۔

پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کے لیے 318رنز کا ہدف دیا ہے جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور کگیسو ربادا دو، دو وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر ثابت ہوئے اس سے قبل جنوبی افریقہ نے میچ کے لیے لیفٹ آرم اسپنر بیورین ینڈرکس کو ڈیبیو کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے


پاکستان کی ٹیم میں محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر۔

جنوبی افریقہ فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، تبریز شمسی اور بیورین ہینڈریکس یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی جبکہ ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
پاکستان نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا ہے پاکستان نے امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا ہے Reviewed by Shama naaz on 07:45 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →