نیشنل گرڈ اسٹیشن میں ایک مرتبہ پھر خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا


صبح سویرے ہونے والے بریک ڈاؤن سے کراچی کے 80 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ حیدرآباد، سکھر، دادو، شکارپور،ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں بھی بجلی غائب ہوگئی اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر شہروں میں ٹرپنگ ہوئی اور دادو 500کے –وی اور گدو، شکارپور کے درمیان بھی کئی سرکٹ ٹرپ کرگئے

انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کےسسٹم میں بھی ٹرپنگ آئی ہے مگر آئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہےدوسری جانب بلوچستان میں کوئٹہ، نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی ، سبی، جھل مگسی جعفر آباد سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

اس کے علاوہ واٹربورڈ کے گھارو، دھابیجی، پپیری اورنارتھ ایسٹ کراچی سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کےبتایا کہ ’ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

نیشنل گرڈ اسٹیشن میں ایک مرتبہ پھر خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا نیشنل گرڈ اسٹیشن میں ایک مرتبہ پھر خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا Reviewed by Shama naaz on 01:05 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →