راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ بھڑک اٹھی دولہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں

تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 24 سالہ دولہن ثناء سمیت 14 سے 22 سال عمروں کی 4 خواتین جاں بحق ہو گئی،
جاں بحق ہونے والی دولہن کے والد عبدالغنی نے بتایا کہ ’مہندی تقریب کے لیے گھر میں تقریباً 40 سے 50 مہمان گھر میں موجود تھے تاہم آگ لگنے کے باعث متعدد مہمانوں نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں انہوں نے ریسکیو ٹیم پر الزام عائد کیا کہ ان کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے دولہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہوئیں ہیں اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا تھا تاہم گھر میں موجود افراد نے ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا جس کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا رہا،
اے ایس پی نیو ٹاؤن ضیاء الدین نے دولہن سمیت پانچ خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے اسباب سے متعلق تفتیش جا رہی ہے کہ شادی والے گھرمیں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا گیس کے اخراج کی وجہ سے بھڑکی۔
راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ بھڑک اٹھی دولہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں
Reviewed by Shama naaz
on
06:19
Rating:

No comments