سپریم کورٹ نے محکمہ ریلوے کو وفاق اور صوبوں کی زمین کی فروخت اور 5 سال سے زائد عرصے پر لیز پر دینے سے روک دیا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریلوے خسارے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریلوے کی زمین وفاق کی ملکیت ہے، صوبے اس اراضی کو استعمال کرسکتے ہیں لیکن بیچ نہیں سکتے ہیں،،
چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے اراضی کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے، محکمہ ریلوے لیز پر زمین دے سکتا ہے مگر بیچ نہیں سکتا، ایسا بھی نہ ہو کہ 99سال کی لیز دے دی جائے عدالتی ریمارکس پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جی بالکل ہم ایک مرلہ زمین بھی نہیں بیچ رہے، 3 سے 5 سال کی لیز پر کچھ اراضی دے رکھی ہے،،
انہوں نے کہا کہ ریلوے اراضی سے سالانہ 3 ارب روپے کی آمدن ہورہی ہے، اگر لیز ختم کرتے ہیں تو ریلوے کا مالی نقصان ہوگا۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جتنی بھی حکومتی اراضی ہے دیکھنا ہے اس پر کن بنیادوں پر فروخت پر پابندی ہے، حکومت اپنی اراضی فروخت کر سکتی ہے بعد ازاں عدالت نے ریلوے کی اراضی فروخت کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا کہ جو زمین ریلوے کے استعمال میں ہے اسے فروخت نہیں کرسکتے۔
سپریم کورٹ نے محکمہ ریلوے کو وفاق اور صوبوں کی زمین کی فروخت اور 5 سال سے زائد عرصے پر لیز پر دینے سے روک دیا
Reviewed by Shama naaz
on
02:13
Rating:

No comments