خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہستان کی سپٹ ویلی میں شدید برف باری کے دوران پھنسے ہوئے 7 مزدوروں کو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے پرویز خان کا کہنا تھا کہ اپر کوہستان کی وادی سپٹ میں پھنسے7 افراد کو ہیلی کاپٹر کے آپریشن کے ذر یعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ وز یر اعلی کے پی محمودخان کی خصوصی ہدایت پر وادی سپٹ میی پھنسے 7 افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرکوہسپتان حامد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیاان کا کہنا تھا کہ ایک کرنل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) داسو اکبر علی، مقامی انتظامیہ کے دو عہدیدار محمد حسن اور عبدالحق اور پھنسے ہوئے افراد کا ایک رشتہ دار بھی ٹیم میں شامل تھا،
ڈی سی حامد الرحمٰن نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے اس آپریشن کے لیے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے تھےخیال رہے کہ کوہستان میں ہونے والی شدید برف باری کے دوران اپر کوہستان کے علاقے اسپٹ ملی میں موجود مزدور پھنس گئے تھے اور سرد موسم اور ناموافق صورت حال کے باعث ان کے زندہ بچنے کے حوالے سے بھی خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
برف میں پھنسے ایک مزدور کے رشتہ دار نور نیازی کا کہنا تھا کہ علاقے میں 15 فٹ برف پڑی ہے جس کے بعد وہاں تک رسائی مشکل ہوچکی تھی۔
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہستان کی سپٹ ویلی میں شدید برف باری کے دوران پھنسے ہوئے 7 مزدوروں کو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا
Reviewed by Shama naaz
on
09:54
Rating:

No comments