جنوری 8 تاریخ کو جھنگ میں پاکستان انڈیا اور ایران کے مابین کبڈی کے میچ منعقد ہونگے



 پنجاب کے شہر جھنگ میں پاکستان انڈیا اور ایران کے مابین کبڈی کے میچ منعقد ہونگے جس میں تینوں ممالک کی نیشنل کبڈی ٹیمز مدمقابل ہونگی ڈپٹی کمشنر شوکت علی خان کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے کڑے انتظامات کے جا رہے ہیں اسٹیڈیم میں شائقین کی سہولت کے لئے سیکورٹی ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔


ان کا کہنا تھا تمام محکمے ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور  متعلقہ محکموں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کبڈی میچ کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کبڈی کے اس بڑے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت تمام محکمے ایک ساتھ ہیں۔

 کبڈی جیسے ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہمارے لئے باعث فخر ہے یہاں سے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کھلاڑی ابھریں گے اور ملک وقوم کا نام روشن کرینگے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مذید پڑھیں،،

  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ کبڈی میچ کے انعقاد کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے پولیس کی بھرپور نفری ڈیوٹی پر مامور ہوں گی جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں پر شائقین کی تلاشی لی جائے گی۔ باڈی سرچ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر آلات مہیا کیے جائیں گے۔

میچ کے حوالے سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تقویض کی جا رہی ہے اور ذمہ دار پولیس افسران اور ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

  ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عبدالروف اعوان، ڈی ایس پی سیف بھٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جنوری 8 تاریخ کو جھنگ میں پاکستان انڈیا اور ایران کے مابین کبڈی کے میچ منعقد ہونگے  جنوری 8 تاریخ کو جھنگ میں پاکستان انڈیا اور ایران کے مابین کبڈی کے میچ منعقد ہونگے Reviewed by Shama naaz on 20:45 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →