پنجاب میں 90 فیصد سے زائد رقبے آلودہ پانی سے سبزیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری سرکاری زرعی فارم میں بھی آلودہ پانی سے سبزی کاشت کی جانے کا انکشاف


آلودہ پانی سے سیراب ہوئی سبزیاں کھانے سے شہریوں میں گردوں، پھیپھڑوں، خون کی کمی اور دماغی نشوونما میں کمی جیسی بیماریاں سامنے آرہی ہیںکسانوں سبزیوں کی زیادہ اور جلد پیداوار کے لئے فصلوں کی آب پاشی گندے نالوں سے کررہے ہیں جب کہ ان کو اس کام سے باز رکھنے کے لئے کسی بھی قسم کا قانون موجود نہیں ہے ،


اس وجہ سے محکمہ زراعت پنجاب اور ان کی ٹیمیں کہیں بھی متحرک نظر نہیں آتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی چند شہروں میں گندے پانی سے فصلوں کی آب پاشی کے تدارک کے لئے کام کررہی ہے مگر پورے پنجاب میں گندے نالوں کے پانی سے سبزیاں ہر شہر اور قصبے کی منڈیوں ،بازاروں اور مارکیٹوں میں فروخت ہورہی ہیں ،

مذید پڑھیں،،

محکمہ زراعت کی عدم توجہ کے باعث سرکاری سطح پر پر ذرعی فارم میں بھی آلودہ پانی سے سبزی کاشت کی جارہی ہے جو باعث تشویش ہے پنجاب کے سب سے بڑے زرعی فارم جو جھنگ میں واقع ہے جہاں مختلف اشیا کاشت کی جاتی ہے جن میں سبزی گندم کپاس دھان کھجور ہے یہ سب آلودہ پانی سے سیراب ہورہی ہیں سیوریج کا گندہ پانی لگایا جارہا ہے اس طرح دیگر شہریوں میں بھی آلودہ پانی سے سبزیاں کاشت کی جارہی ہیں،


کسان کوزرعی شعور یا تعلیم دینے کی بات کی جائے تو محکمہ زراعت پنجاب کا کردار چند بڑے شہروں تک ہی محدود ہو کر رہ جاتا ہے جھنگ ،ساہیوال ،ملتان،گجرات ،گوجرہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان،لیہ اور دور دراز علاقوں کی بات کریں تو محکمہ زراعت پنجاب کاکردار بہت کم نظرآتا ہے،

پیاز،گوبھی،شلجم،مٹر،پودینہ ،دھنیا،مولی،بند گوبھی،پالک ،سبز مرچ ،گھیا کدو،بھنڈی، میتھی ،گھیا توری شملہ مرچ،مونگرے سمیت متعدد سبزیاں ایسی ہیں جن کی پیداوار گندے نالوں کے پانی سے جاری ہے،


طبی ماہرین کہتے ہیں گندے نالے کے پانی سے تیار سبزیوں میں کیڈ میم،کرومیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس سے انسانوں کے پھیپھڑے ،گردے متاثر ہوتے ہیں یہی دھاتیں بچوں کی دماغی نشونما بھی روک دیتی ہیں جس سے خون میں کمی ہوتی ہے اور خون کی کمی کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے ،

شہریوں کا کہنا فیکٹریوں اور سیوریج کے پانی سے سبزی کاشت کی جارہی ہے جو انسانی صحت کے لیے انہتائی مضر ہے لیکن اسکی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ،

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسان کو ا س سلسلے میں مناسب رہنمائی کرنے میں اپنا کرادار کریں۔
پنجاب میں 90 فیصد سے زائد رقبے آلودہ پانی سے سبزیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری سرکاری زرعی فارم میں بھی آلودہ پانی سے سبزی کاشت کی جانے کا انکشاف پنجاب میں 90 فیصد سے زائد رقبے آلودہ پانی سے سبزیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری سرکاری زرعی فارم میں بھی آلودہ پانی سے سبزی کاشت کی جانے کا انکشاف Reviewed by Shama naaz on 19:19 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →