بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
ملک میں بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئ ہے
پنجاب کی پانچ بجلی کمپنیوں کی کارکردگی دیگر کمپنیوں سے کافی بہتر ہے ،سندھ اور خیبر پی کے میں بجلی چوری بہت زیادہ ہے تمام بجلی کمپنیوں کے سربراہوں کو ایس ۔او پیز بنا کر ٹارگٹ دئیے گئے ہیں
سرکاری ذرائع کے مطابق مقررہ ہدف پورا نہ کرنیوالی کمپنیوں کے سربراہ فارغ ہوجائیں گے بجلی کے گردشی قرضے کم کرنے کیلئے بجلی چوری پر قابو پانا نہایت ضروری ہے تمام کمپنیوںکو اس سلسلے میں اہداف دئے گئے ہیں جس کو پوراکرنا تمام سربراہوں کی ذمہ داری ہے
بجلی کی بڑھتی چوری اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے تین رکنی اعلی سطحی کمیٹی میںجنرل مینجرٹی ایس پیپکو،جنرل مینجر ایچ آر این ٹی ڈی سی شامل ہیں بجلی کا نظام مظبوط کرنے کے تمام طریقہ کارپر کام ہورہا ہے تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایا ت دی گئی ہیں کہ وہ بجلی چوری کے ساتھ ٹیکنیکل لاسز کو بھی کم کریں اور ریکوری کو بہتر بنائیں ۔
تمام چیف ایگزیکٹو ز آفیسرز کی کارکردگی مانیٹر ہو رہی ہے مقررہ اہداف پر پورے نہ اترنے والی کمپنی کے سربراہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت نے چوری کی شکایت کے لیے نمبر بھی جاری کر دیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
Reviewed by Shama naaz
on
03:36
Rating:

No comments