قومی احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز پر احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کراوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ استغاثہ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد پیش کیے۔
نیب کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ محض شک کا فائدہ دے کر نواز شریف کو بری کرنا قانون کے خلاف ہےنیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق وزیرِاعظم کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیا جائے اور اور ٹرائل کورٹ ان کے خلاف پیش کیے جانے والے شواہد کی بنیاد پر انہیں سزا دے
نیب کی جانب سے صرف فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف ہی درخواست جمع نہیں کروائی گئی بلکہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کو بھی چیلنج کردیا تاہم قومی احتساب بیورو کی جانب سے یہ درخواست سزا کالعدم قرار دینے کے لیے نہیں بلکہ سزا کو مزید بڑھانے کے لیے دائر کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز پر احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
Reviewed by Shama naaz
on
02:32
Rating:

No comments