وزیراعظم نے ملک کو درپیش 4 اہم مسائل، غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف جہاد کرنے کا عہد کیا ہے
سالِ نو کے آغاز پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن منانے اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ ایک دوسرے کو پیغامات ارسال کر کے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی رہنماؤں نے بھی قوم کو سالِ نو کی مبارکباد دی اور 2019 کو پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دیا
میں آپکو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس دعا کے ساتھ کہ اللہ آپکو اور آپکے گھر والوں کو کامیابیاں اور خوشیاں عنایت کرے ۔ میری یہ بھی دعا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے تاکہ میرے ملک میں غربت مفلسی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو آمین
اس سلسلے میں صدرِ مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی کامیابیاں اور خوشیاں ملنے کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیہ کلمات لکھے۔
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سالِ نو کے عزم کا اظہار کیا اور 2019 کو پاکستان کے سنہری دور کا آغاز قرار دیا۔
وزیراعظم نے ملک کو درپیش 4 اہم مسائل، غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف جہاد کرنے کا عہد کیا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
02:57
Rating:

No comments