وزارت برائے قومی صحت سروسز نے سرحد پار بیماریوں کی منتقلی سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹ اور دیگر داخلی مقامات پر تھرمل اسکینرز نصب کر دئیے


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے دوران وزیر برائے قومی صحت سروسز عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت اور ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای) کو تمام داخلی مقامات خاص طور پر ایئرپورٹس پر مضبوط بنارہی ہے

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے اور تمام بین الاقوامی سرحدوں پر بہتری کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں سی ایچ ای پر ملک بھر میں بین الاقوامی صحت اصلاحات کے عمل درآمد کی ذمہ داری عائد ہے تاکہ سرحد پار سے آنے والے افراد میں موجود بیماریوں کی منتقلی سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاسکیں

اس مقصد کے لیے پولیو، یرقان اور گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن بھی دی جاتی ہیں امراض کی تشخیص کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے مشتبہ مسافروں کو علیحدہ کردیا جاتا ہے اور مرض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے تمام بندرگاہوں کو صاف ستھرا رکھا جاتا ہے۔
وزارت برائے قومی صحت سروسز نے سرحد پار بیماریوں کی منتقلی سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹ اور دیگر داخلی مقامات پر تھرمل اسکینرز نصب کر دئیے وزارت برائے قومی صحت سروسز نے سرحد پار بیماریوں کی منتقلی سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹ اور دیگر داخلی مقامات پر تھرمل اسکینرز نصب کر دئیے Reviewed by Shama naaz on 05:20 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →