وزیر اعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے


وزیر اعظم وفد کے ہمراہ سرکاری دورے ترکی کے شہر قونیہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر قونیہ کے گورنر، ڈپٹی میئر اور ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے ان کا استقبال کیا وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی،

عمران خان نے وفد کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ حضرت جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،

وزیر اعظم نے عظیم صوفی بزرگ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کا شمار عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے جن کی صوفیانہ تصنیفات روحانی موضوعات پر شاہکار اور لازوال ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا رومی، شاعر مشرق علامہ اقبال کے روحانی پیشوا تھے

خیال رہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد برادر ملک ترکی کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے وزیر اعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے Reviewed by Shama naaz on 10:03 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →