آپ کے دوست اسپائیڈر مین کو بھی تعطیلات کی ضرورت ہوتی ہے


 آخر سر گھما دینے والی تدریس اور ایوینجرز کے ساتھ دنیا کو بچانے کی کوششیں اس کے ساتھ ساتھ انفٹنی وار میں ہوا میں تحلیل ہوجانا یقیناً پیٹر پارکر کو وقفے کی ضرورت ہے،

اور یہی وہ خیال ہے جو اسپائیڈر مین کی نئی فلم میں دکھایا گیا ہے سپائیڈر مین فار فرام ہوم کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے جس میں پیٹر پارک یورپ میں چھٹیاں منانے گیا ہوا ہے اور اپنا مخصوص اسپائیڈر مین سوٹ بھی نہیں لے کر گیا۔

مگر وہاں اس کی ملاقات اچانک نک فیوری سے ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں حالات بدل کر رہ جاتے ہیں اس بار اسپائیڈر مین کا سامنا گلوب ہیڈڈ مسٹریو سے ہورہا ہے اور ایک نیا سوٹ بھی پیٹرپارکر کے بدن میں نظر آئے گا۔

ویسے یہ فلم اسپائیڈر مین کے لیے کافی سخت ثابت ہونے والی ہے کیونکہ ایوینجرز سیریز کی تیسری فلم میں وہ جب مٹی بن کر غائب ہوگیا تو اس کی واپسی کیسے ہوئی مگر اس کا جواب یقیناً ایوینجرز اینڈ گیم میں سامنے آ ہی جائے گا جو کہ اپریل میں ریلیز ہوگی۔

سونی اسٹوڈیو کی نئی اسپائیڈرمین فلم کو دنیا بھر میں 5 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

آپ کے دوست اسپائیڈر مین کو بھی تعطیلات کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے دوست اسپائیڈر مین کو بھی تعطیلات کی ضرورت ہوتی ہے Reviewed by Shama naaz on 19:47 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →