قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کا ماحول بہتر بنانے پر زور دیا
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وہ 72 اراکینِ شرکت نہیں کر سکے جن کی رکنیت الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی ہوئی ہے ان اراکین میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وفاقی وزرا فواد چوہدری، عامر کیانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل، مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال و دیگر شامل تھے،
اجلاس کے آغاز میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کی رکنیت معطل ہونے سے متعلق اعلامیہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ معطل ارکین، قومی اسمبلی کے اجلاس سمیت قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی میں بھی حصہ نہیں لے سکتے قومی اسمبلی میں اجلاس کے آغاز سے قبل نیب میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور لیگی رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو بھی ایوان میں لایا گیا،
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے تضحیک آمیز خطاب کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوال کیا تھا، لیکن اس کے جواب میں غلیظ گفتگو کی گئی اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوان میں کوئی بھی تضحیک آمیز گفتگو نہیں کرے گا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے تنقید کریں گے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی بینچز اپنے جواب میں جتنی بھی تنقید کریں گے انہیں سنا جائے گا، اگر حکومتی اراکین کی جانب سے اچھے طریقے سے بات ہوگی تو ہم بھی دو قدم آگے بڑھ کر خوش آمدید کہیں گے۔
دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف قومی اسمبلی میں داخل ہوئے تو اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں ای سی پی کی جانب سے معطلی پر ایوان سے واپس باہر جانے کا حکم دے دیا ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا۔
جواب میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اب تک 3 ہزار ایک سو 21 افراد کو نوٹسز جاری کیے، جس کے جواب میں اب تک 21 ارب روپے مالیت کے ایک سو 54 گوشوارے جمع ہوئے علاوہ ازیں پاناما لیکس، پیراڈائز لیکس اور دبئی جائیدادوں سے حاصل ہونے والے ٹیکس کی تفصیل بھی ایوان میں پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس، پیراڈائزڈ لیکس اور دبئی جائیدادوں کے مقدمات پر کارروائی جاری ہے اور وزارت خارجہ کی وساطت سے متعلقہ ممالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے وزارت خزانہ کے مطابق پاناما میں 4 سو 44 کیسز میں سے 2 سو 94 کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 6 ارب 20 کروڑ وصولی کی گئی، جبکہ پیراڈائزڈ لیکس سے 4 لاکھ 68 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا اور دبئی جائیدادوں سے 14 لاکھ سے زائد کا وصولی کی گئی۔
حکومتی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری آفتاب صدیقی معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے اور وقفہ سوالات میں جوابات بھی دیئےاسی دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو بھی عملے نے ایوان کے اندر داخلے سے روک دیا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ارکین پارلیمنٹ کو اپنے گوشوارے وقت پر جمع کروانے چاہیے تھے، تاہم وزیر مملکت شہریار آفریدی جلد ایوان میں ہوں گے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا بڑا مقام ہے، جبکہ ہمارے معاشرے میں بھی خواتین کا بڑا کردار رہا ہےان کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو کا سیاسی کردار بھی ہمارے سامنے ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کا ماحول بہتر بنانے پر زور دیا
Reviewed by Shama naaz
on
08:18
Rating:

No comments