وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے ہمارے چند ارکین پارلیمنٹ کو بیرون ملک جانے کی اتنی دلچسپی کیوں ہے انہیں تو ابھی بہت کام کرنے ہیں


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ اراکین پارلیمنٹ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور یہ بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہے ہیں

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانے والے رکن پارلیمنٹ کے ذمہ پاکستان میں کرنے کے لیے بہت سے کام ہیں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اراکین اسمبلی بھی ہیں جو ملک سے باہر جائے بغیر نہیں رہ سکتے جبکہ بعض نے تو بیرون ملک رہائشی اجازت نامے اور اقامے لیے ہوئے ہیں،

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے سوال کیا کہ ایک جانب اراکین پارلیمنٹ پاکستان سے حقیقی عشق اور ملک کے لیے دن رات کام کرنے کے دعوے کرتے ہیں، کیا ان میں سے کوئی ملک سے باہر جانے کی عجیب و غریب رسم کی وضاحت کرسکتا ہے،

وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے ہمارے چند ارکین پارلیمنٹ کو بیرون ملک جانے کی اتنی دلچسپی کیوں ہے انہیں تو ابھی بہت کام کرنے ہیں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے ہمارے چند ارکین پارلیمنٹ کو بیرون ملک جانے کی اتنی دلچسپی کیوں ہے انہیں تو ابھی بہت کام کرنے ہیں Reviewed by Shama naaz on 08:06 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →