محکمہ اینٹی کرپشن کا کرپشن کی روک تھام کے لیے ٹھوس قدم اوپن کورٹ کا آغاز کر دیا
محکمہ اینٹی کرپشن کرپشن کو روکنے کے لیے میدان میں آگیا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام نے اراضی کمپیوٹر سنٹر ،محکمہ صحت محکمہ تعلیم کے خلاف درخواستیں دیں محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا عام لوگوں کو سرکاری اہلکاروں کی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افسران واہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں گی سرکاری محکموں سے کرپشن کا حتم کرنے کی لیے اوپن کورٹس کا آغاز کیا گیا ہے،
ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیتا ہے عام لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں،
سرکاری اداروںمیں ان کو عزت و احترام ملنا چاہئے اختیارات سے تجاوز کرنا ‘ بااثر افراد کو عام لوگوں پرترجیح دینا‘ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہ کرنا بھی بدعوانی کے زمرے میں آتی ہیں۔
ہمیں جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا ہمیں بحیثیت قوم مشترکہ طور پر کرپشن کے خاتمے کے لئے کاوشیں کرنی ہوں گی جب تک ہم اپنے اداروں اور معاشرے کو بدعنوانی سے پاک نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے،
جس کے لئے ہمیں شعور اجاگر کرنا ہوگا۔اس کا مکمل خاتمہ تو ممکن نہیں مگر اس پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔قبل ازیں ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کرپشن کی روک تھام کے لیے ٹھوس قدم اوپن کورٹ کا آغاز کر دیا
Reviewed by Shama naaz
on
02:55
Rating:

No comments