سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا
سردیوں میں بڑے تجارتی مراکز اوردیگر عوامی جگہوں کے احاطوں میں مچھلی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے گذشتہ سال کے مقابلہ میں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سروے کے دوران مچھلی فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ دسمبر جنوری کے مہینہ میں مچھلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے،
گذشتہ سال کی نسبت رواں سال مچھلی کی فروخت بڑھ گئی ہے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے مچھلی کا استعمال سرد موسم میں بہت ضروری ہے
مچھلی کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اورجسم کو سردی کے دوران توانائی ملتی ہے مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو سردی کے موسم میں بالخصوص مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
شہری کہتے ہیں کے گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سیزن کے دوران مچھلی کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوا ہے
بعض دکانداروں نے مچھلی کی من مانی قیمتیں مقرر کررکھی ہیں جس کے باعث متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری سرد موسم میں مچھلی کا بھرپور مزہ اٹھا سکیں۔
سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا
Reviewed by Shama naaz
on
18:57
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
18:57
Rating:


No comments