پنجاب بھر میں ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں پولنگ کا عمل جاری ہے
پنجاب بھر میں وکلا کے انتخابات کا دنگل سج گیا ہے گزشتہ سال کے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی وکلا کے مخلتف گروپس میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے امیدوار کہتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو کر جوڈیشل کمپلیکس کے قیام اور وکلا کالونی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے،
پنجاب کے مختلف شہروں جن میں لاہور ،جھنگ،ٹوبہ ،چنیوٹ،بھکر خوشاب ،فیصل آباد،شیخوپورہ، گوجرنوالہ، ساہیوال ، کبیروالا سمیت دیگر شہروں میں پولنگ کا عمل جاری ہے سالانہ انتخابات میں مرد اور خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ،
پولنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا ہے جو بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پنجاب بھر میں ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں پولنگ کا عمل جاری ہے
Reviewed by Shama naaz
on
22:43
Rating:
Reviewed by Shama naaz
on
22:43
Rating:


No comments