سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بسم اللہ نیاگرا پیراگون (بی این پی) کنسورشیم کو لیز کی مد میں ساڑھے 17 ارب روپے ادا کرنے کا حکم دے دیاچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بی این پی کنسورشیم کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی، اس دوران کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین اور دیگر حکام پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ گرینڈ حیات کے معاملے کا کابینہ مکمل جائزہ لے گی، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گرینڈ حیات کے 2 ٹاور بن گئے ہیں، لوگوں نے یہاں اپارٹمنٹ خرید لیے ہہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ٹاور بن رہا تھا، اس وقت سی ڈی اے نے اعتراض نہیں کیا، اب سی ڈی اے بتا دے اس نے ٹاور کا کیا کرنا ہے، جس پر چیئرمین نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کریں گے، ٹاور کو گرانا بڑا مشکل کام ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرینڈ حیات ہوٹل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
Reviewed by Shama naaz
on
02:59
Rating:

No comments