وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے سامنے ادھورے منصوبے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاملہ دوبارہ متعلقہ وزارتوں کو واپس بھیج دیا۔










ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس صرف ایک معاملے پر مشتمل ایجنڈے، ٹیکس اور کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد پر غور کے لیے منعقد ہوااجلاس میں حبکو کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی پر پریزینٹیشن پیش کی گئی جو اجلاس کی سربراہی کرنے والے وزیر خزانہ اسد عمر کو مطمئن نہ کرسکی۔


اجلاس میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ جب پریزینٹیشن دینے والے بیوروکریٹس اس ضمن میں پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہ دے سکے تو وزیر خزانہ اس موقع پر برہم نظر آئے ذرائع کے مطابق پریزینٹیشن دینے والوں کو ڈیوٹی فری کپاس کی برآمد کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے فوائد اور اس سے ہونے والے ریونیو کے نقصان کی الگ الگ وضاحت کرنےکے بارے میں کہا گیا تھا۔

تاہم ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے بیروکریٹس اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر وزیر خزانہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کس قسم کا مذاق ہے، ایک ایجنڈا ہونے کے باوجود آپ لوگ اجلاس میں تیاری کر کے نہیں شریک ہوئےبعدازاں اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ آفیشل اعلامیے میں کہا گیا کہ ’کمیٹی نے تجارت اور ریونیو کے اعدادوشمار کی تفصیلات طلب کی ہیں جسے پروپوزل کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا‘۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے سامنے ادھورے منصوبے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاملہ دوبارہ متعلقہ وزارتوں کو واپس بھیج دیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے سامنے ادھورے منصوبے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپاس کی ڈیوٹی فری درآمد اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاملہ دوبارہ متعلقہ وزارتوں کو واپس بھیج دیا۔ Reviewed by Shama naaz on 20:06 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →