مائی ہیر رانجھا کے مزار کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں جان سکا



مائی ہیر کے مزارسے کئی روایات منسوب ہیں اسکی سب سے حیران کن بات یہ ہے قبر کے عین اوپر تقریباً بارہ فٹ قطر کا ایک سوراخ نظر آتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بارش کا پانی اس سوراخ کے ذریعے عمارت کے اندر نہیں آ پاتا اسکو مائی ہیر کی کرامت کہا جاتا ہے مزار کے مجاوروں کے مطابق بزرگوں کے مزارات کی چھتوں میں ایسے سوراخ رکھے جاتے تھے 

تاہم یہ ایک راز ہے
اور یہ روایت بھی بیان کی جاتی ہے کہ چونکہ اس ایک قبر میں صرف مائی ہیر ہی نہیں میاں رانجھا بھی دفن ہے اس لئے مزار کی چھت میں بڑا سوراخ رکھا گیا تاکہ ان کی قبر پر سورج کی روشنی اور ہوا آتی رہے،


پنجاب کی لوک داستانوں میں ہیر رانجھا کی داستان کو خاص امتیاز اس لیے بھی حاصل ہے کہ لوگ اسے حقیقت پر مبنی داستان مانتے ہیں
پنجاب کے شہر جھنگ میں ہیر کا مزار فیصل آباد روڈ پر واقع ہے  روانہ مُلک بھر سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہےعرس پر نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد اپنی شادیوں کے لیے منت مانگنے کی غرض سے یہاں کا رُخ کرتی ہے اور دربار کے صحن میں لگے درخت پر دھاگے اور چوڑیاں باندھی جاتی ہیں۔

مانا جاتا ہے کہ ہیر اور رانجھا یہاں موجود قبر میں اکھٹے دفن ہیں دوسری طرف عُرس کے دنوں میں یہاں بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے جھولوں کا اہتمام ہوتا ہے اور مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں مزار پر حاضری دینے آئے لوگ  کہتے ہیں لوگ ہیر رانجے کا ذکر بہت اچھے الفاظ میں کرتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ اس جوڑے نے سچا پیار کیا تھا

دربار کے باہر مختلف چیزوں کے اسٹالز لگائے جاتے  اندرونِ سندھ پنجاب میں بے شمار درگاہیں ہیں لیکن لیکن یہاں ہر لوگوں کا ذیادہ آنا ہوتا ہے لوگوں کا رش بتاتا ہے کہ یہاں کے لوگ اپنی دھرتی اور اس سے جُڑی داستانوں سے کس قدر پیار کرتے ہیں رانجھا کا مزار ایسی جگہ ہے 

جہاں سال بھر رش لگا رہتا ہے اور صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ تمام صوبوں حتٰی کہ بیرونِ مُلک سے بھی لوگ یہاں کا رُخ کرتے ہیں

مائی ہیر رانجھا کے مزار کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں جان سکا مائی ہیر رانجھا کے مزار کے اوپر چھت میں ایسی کیاچیز موجود ہے جس کا راز ابھی تک کوئی نہیں جان سکا Reviewed by Shama naaz on 19:46 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →