پرندے پالنے کا شوق اب ذریعہ معاش بن چکا ہے ہزاروں لوگ سے کاروبار سے وابستہ ہیں


پرندوں کے کاروبار کے فروغ میں اہم کردار لگائے جانے برڈ شو ادا کررہا ہیں جہاں پرندوں کے تاجر اور شوقین اس برڈ شو میں آتے ہیں پرندوں میں کبوتر، مرغی، آسٹریلین طوطوں جیسے عام پرندوں کے علاوہ اعلیٰ اور نایاب نسل کے قیمتی پرندے بھی فروخت کیے لیے لائے جاتے ہیں جبکہ


مختلف شہروں میں دوکانوں بھی بنائی گئی ہیں جہاں پرندوں کی خوراک، پنجروں اور سامان کی دکانیں مستقل بنیاد پر قائم ہوچکی ہیں اب یہ علاقہ پرندوں اور پالتو جانوروں کے تجارتی مرکز میں تبدیل ہورہا ہے بازار کی اہمیت کے پیش نظر سڑکوں پر بھی پنجرے بنانے کے کارخانے اور دکانیں بن چکی ہیں


 اس شوق اور کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں پرندوں کی چہچہاہٹ سے رونق لگی رہتی ہے اور ایک مستقل مصروفیت بھی بن جاتی ہے پرندے پالنے والے زیادہ تر افراد نے پہلے پہل شوق کی تسکین کے لیے پرندے پالنے شروع کیے جو بعد میں کاروبار یا پیشے کی شکل اختیار کرگئے اس کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ 10 سے 20 ہزار روپے کی چھوٹی سی سرمایہ کاری کے ذریعے پرندوں کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے

 جو سال بھر میں ایک لاکھ روپے تک کے اثاثوں میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم اس کے لیے محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے زیادہ تر افراد نے گھروں کی چھتوں پر بڑے بڑے پنجرے بنارکھے ہیں جہاں مختلف اقسام اور نسلوں کے پرندوں کی بریڈنگ کرائی جاتی ہے اور بڑھنے والے پرندے بازار میں فروخت کیے جاتے ہیں

پرندوں کی قیمتیں،،

پرندوں میں بیش قیمت مکاؤ، افریقہ کے گرے طوطے، بڑے سر والے کنٹھے دار سبز طوطے (الگزینڈر)، چوٹی دار سفید طوطے (کاکاٹو) اور دیگر مہنگے طوطے بھی برڈ شو میں لائے جاتے ہیں ، تیتر، بٹیر کے علاوہ ہد ہد اور فاختاؤں کی مختلف اقسام کو دیکھا جاسکتا ہے

 مکاؤ کی قیمت 2 لاکھ روپے، افریقن گرے طوطے کی قیمت50 سے60 ہزار روپے ہے جبکہ پیلی چوٹی والے سفید طوطے کی قیمت80 ہزار روپے تک طلب کی جارہی ہے عام کاک ٹیل طوطے رنگ اور نسل کے لحاظ سے 2 سے 12ہزار روپے فی جوڑا تک فروخت کیے جاتے ہیں مختلف رنگوں کے فشر اور لو برڈ کی قیمت بھی ان کے رنگوں کی بنیاد پر طے ہوتی ہے عمومی طور پر سبز اور سرخ فشر کا جوڑا 800 سے ایک ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے یلو اور سرخ لوٹینو طوطے 2 ہزار روپے فی جوڑا قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔

سبز سیاہ، سرمئی اور فیروزی رنگوں والے طوطے 3 ہزار سے5 ہزار روپے تک فروخت کیے جارہے ہیںگرے کاک ٹیل 1500سے 1800 روپے، سفید اور پیلے کاک ٹیل 3 ہزار روپے فی جوڑا جبکہ سفید اور سرمئی کاک ٹیل5 سے 10ہزار روپے فی جوڑا تک فروخت کیے جارہے ہیں سرخ چمکدار چونچ والی دودھ جیسی سفید جاوا چڑیا کا جوڑا 1200سے1500روپے میں فروخت ہورہا ہے،

 رنگ برنگی ننھی فنچ چڑیاں 300 روپے جوڑا تک فروخت کی جارہی ہیں عام بجری طوطوںکا جوڑا 400 سے 500روپے سرخ آنکھوں والے بجری طوطے (ریڈ آئز)800 سے1000روپے جبکہ کنگ سائز کے بجری طوطوں کا جوڑا 5 سے 6 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔



پرندے پالنے کا شوق اب ذریعہ معاش بن چکا ہے ہزاروں لوگ سے کاروبار سے وابستہ ہیں پرندے پالنے کا شوق اب ذریعہ معاش بن چکا ہے ہزاروں لوگ سے کاروبار سے وابستہ ہیں Reviewed by Shama naaz on 19:24 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →