معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہائی کورٹ کی جانب ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی



اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس 20 دسمبر کو ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کی تھی

ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں ایک ناقد اور، تجزیہ کار اور حکومتی پالیسی پر کھل کر تنقید کرتا ہوں اور اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے ہمیشہ حکومتی اداروں کی کارروائیوں کا شکار رہا ہوں درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2015 میں بند کر دیا تھا تاہم اب انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ان کے خلاف مقدمے کے فریق کاشف ربانی، فواد شبیر اور روشن گیلانی ہیں جو خود بھی ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت میں کہا کہ مذکورہ مقدمے میں نامزد افراد نے غبن کی رقم بھی عدالت میں جمع کروانا شروع کر دی ہے اینکر پرسن نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے انہیں مذکورہ کیس میں ہراساں کیا اور تضحیک کا بھی نشانہ بنایا،

درخواست میں کہا گیا کہ اینکرپرسن کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے، جبکہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی۔
معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہائی کورٹ کی جانب ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہائی کورٹ کی جانب ضمانت مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی Reviewed by Shama naaz on 04:12 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →