پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں




سیکریٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، محمد میاں سومرو، فخر امام اور شیریں مزاری سمیت دیگر رکن اسمبلی شریک ہوئے دوران اجلاس شیریں مزاری کو الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کیمٹی کی چیئر پرسن نامزد کیا گیا، محمد میاں سومرو نے ان کا نام تجویز کیا تھا۔


پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیریں مزاری کے بلا مقابلہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا دوران اجلاس شیریں مزاری نے کہا کہ اُمید ہے ہم انتہائی قابل ممبران اور پارٹی سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن میں ممبران کا تقرر کریں گے


انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ہمارا فیصلہ متفقہ ہوگا تاکہ آئندہ کسی الیکشن پر سوال نہ کیا جاسکےاس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے ممبران کا تقرر کیا جانا چاہیے جس سے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوںاعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درست ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوگئیں Reviewed by Shama naaz on 03:33 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →