آئی جی سندھ نے بہادر شہری کو پچاس ہزار روپئے نقد انعام دیا
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی شخص کو بہادر شہری کے خطاب کے تحت سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پچاس ہزار روپئے نقد انعام دیا۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی فائنانس،ڈی آئی جی آپریشن،ایس ایس پی سینٹرل اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھےوقوعے کی مختصراً تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں دوران اسٹریٹ کرائم نعمان نامی شخص نے ناصرف کریمنلز کی بھرپور مزاحمت کی تھی بلکہ انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے،
ایک ڈکیت کو متعلقہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی کرایا تھا جبکہ گرفتار ڈکیت کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جسکی تلاش اور گرفتاری کے لیئے ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے،
آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس سے تعاون اور مدد کرنیوالے بہادر شہریوں کو سراہنے اور خطاب دیئے جانیکا سلسلہ جاری رہیگا لہذٰہ شہری آگے آئیں اور بلا کسی خوف وخطر جرائم کے خلاف پولیس سے تعاون میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں۔
آئی جی سندھ نے بہادر شہری کو پچاس ہزار روپئے نقد انعام دیا
Reviewed by Shama naaz
on
06:31
Rating:

No comments