لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو نیب کو نوٹس جاری کردیا
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کیے ہیں شہباز شریف کے وکلا نے بتایا کہ آشیانہ کیس میں نیب نے ریفرنس دائر کر دیا ہے لیکن رمضان شوگر مل کیس میں ریفرنس دائر نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے نیب کو درخواست ضمانت پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 29 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی خیال رہے کہ شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی
درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں شہباز شریف کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ان کا کہنا تھا کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر گرفتار کیا، نیب نے سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا۔
لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو نیب کو نوٹس جاری کردیا
Reviewed by Shama naaz
on
01:25
Rating:

No comments