مستونگ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ شہید



بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا جس دوران حادثہ پیش آگیا،

پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ انتہائی افسوس سے مطلع کررہی ہے کہ ایف-سیون پی جی(F-7PG) ، جو معمول کے تربیتی مشن پر محوِ پرواز تھا، مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات کا علم ہونا تاحال باقی ہے اور حادثے کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

مستونگ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ شہید مستونگ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ شہید Reviewed by Shama naaz on 01:18 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →